تازہ ترینبین الاقوامی

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں شامل ہوں گے

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی میں شامل ہوں گے؛ ترک صدر

83 / 100 SEO Score

غزہانقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی نگرانی میں فعال کردار ادا کریں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق انقرہ میں ایک اجتماع سے خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ ان شاء اللہ، ترکیہ میدان میں اس معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی فورس کا حصہ ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ ایک مبصر مشن کا حصہ بنے گا جو جنگ بندی اور شرائط کی عملداری کو یقینی بنائے گا۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ غزہ کی تعمیرِ نو بالخصوص تباہ شدہ انفرا اسٹریکچر اور انسانی امداد کے حوالے سے بھی بھرپور تعاون کرے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل ماضی میں ترکیہ کے حماس کے ساتھ تعلقات اور حمایت پر کئی بار اپنے تحفظات ظاہر کر چکا ہے۔

نئے معاہدے کے تحت حماس کو غیر مسلح اور اقتدار سے الگ کیا جانا ہے، جس کے تناظر میں ترکیہ کا کردار حساس تصور کیا جا رہا ہے۔

غزہیاد رہے کہ مصر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر ہونے والے مذاکرات پر اسرائیل اور حماس نے ابتدائی مرحلے پر دستخط کردیئے ہیں۔

وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو فون، صورت حال پر بات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button