بین الاقوامی
اسرائیل نے عالمی قوانین کو نظر انداز کیا، ایران
ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے کہا کہ اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کو نظر انداز کرکے ہماری خود مختاری پر حملہ کیا۔

اسرائیل نے انٹرنیشنل قوانین کو نظر انداز کیا، ایران

میڈیا کے مطابق ایرانی مندوب نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں ایرانی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ابتک 5 ایرانی ہسپتالوں پر حملے کر کے طبی عملے کو مار ڈالا۔
عالمی قوانین
ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔