قومی خبریں
بلوچستان:سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹرین سروس بحال ہو گی:وزیر ریلوے
وزیرِ مملکت برائے ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بلوچستان میں ریل سروس بحال ہو جائے گی۔

بلوچستان:سیکیورٹی کلیئرنس پر ٹرین سروس بحال ہو گی:وزیر ریلوے
جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد بلوچستان میں ریلوے سروس پروٹوکول کے ساتھ فوری بحال کی جائے گی۔ مسافروں کی حفاظت اور بہبود یقینی بنانے کے لیے ٹریک اور بوگیوں کو پہنچنے والے نقصانات کے بعد مکمل طور پر بحال کیا جارہا ہے۔ مزید کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیےجائیں گے۔ ان خطرات کو کم کر کے ہی ریلوے سروس دوبارہ شروع ہوگی۔
وزیر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہے۔ خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔