قومی خبریں

آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، محفوظ فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظورکرلیں، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل، محفوظ فیصلہ سنا دیا

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 5مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے 5رکنی بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا عدالت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو درست قرار دیدیا۔ عدالت نے آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی جانیوالی شقیں بحال کردیں۔ عدالت نے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا۔ آرمی ایکٹ کی تینوں شقیں ٹوون ڈی۔ ٹو ڈی ٹو اور 59فور بحال کردی گئیں۔ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل کا حق دینے کیلئے معاملہ حکومت کو بھجوا دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے حوالے سے قانون سازی کرے۔ ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دینے کیلئے آرمی ایکٹ میں ترامیم کی جائیں۔

مخصوص نشستوں کا کیس: 2 ججز نے نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button