بین الاقوامیتازہ ترین

ابوظبی میں میزائل کے ملبے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بوظبی حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔

84 / 100 SEO Score

ابوظبی میں میزائلابوظبی میں میزائل کے ملبے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطبق ابوظبی کے علاقے سویحان اسٹریٹ پر اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق تباہ کیے گئے میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور صورتِ حال کو قابو میں لے لیا گیا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

ابوظبی میں میزائل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button