قومی خبریں

عقل سے پیدل سمجھتے ہیں ڈیل ہو رہی ہے، اعظم سواتی

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عقل سے پیدل سمجھتے ہیں ڈیل ہو رہی ہے،

عقل سے پیدل سمجھتے ہیں ڈیل ہو رہی ہے، اعظم سواتی

راولپنڈی میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں۔ عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔ انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔ ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ بات چیت عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔ بانی سے ملاقات میں کہا مانسہرہ میں میرا ایک لاکھ ووٹ تھا اب ایک بھی نہیں۔ پارٹی کی لیڈر شپ سے کہتا ہوں اب ہماری وہ حیثیت نہیں رہی۔ اب صرف عمران خان اور عوام کا ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے اندر مجھ پر تنقید پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

ڈیل اعظم سواتی کی ذاتی کوشش ہیں :سلمان اکرم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button