قومی خبریں
نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگا ہے، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ گیا ہے

مشرق اردو: اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا ضمیر 2018 کے الیکشن چوری سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور تک سو رہا تھا، ان کا ضمیر اپوزیشن لیڈروں کی طویل قید پر سو رہا تھا۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر رچرڈ گرینل کا مردہ ضمیر آج بھی غاصب صہیونیوں کے ساتھ ہے، ان جیسے بے ضمیر لوگوں کا شعور صرف سامراجی عزائم کی تکمیل کےلیے ہی جاگتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ رچرڈ گرینل جیسے لوگوں کا انسانیت، انصاف، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا مطالبہ کچھ اور مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں۔