بین الاقوامی
ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب
ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی آج اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

ایرانی قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ یہ اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں ایران پر صیہونی ریاست کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس
ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو اب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج سے سخت، سبق آموز، افسوسناک اور تباہ کن ردعمل کی توقع رکھنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون ساز نے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم ایرانی شہریوں کے خون کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل اور بدلہ لیا جائے۔