بین الاقوامی
پہلگام سیاسی فائدہ کے لیے ڈارمہ تھا، سابق بھارتی وزیر
بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔

پہلگام سیاسی فائدہ کے لیے ڈارمہ تھا، سابق بھارتی وزیر
یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے۔ اس سے پہلے پلوامہ حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا۔ تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا تھا۔ مودی نے انتخابی جلسوں میں پلوامہ میں مارے جانے والوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔ یشونت سنہا نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف انتخابات کے پیش نظر استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے واقعات صرف انتخابات کے وقت ہی ہوتے ہیں۔ بھارتی سیاستدان نے کہا کہ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پلوامہ اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔