بین الاقوامی

فرانس حماس کی مدد کرتا ہے: نیتن یاہو

سرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرانس حماس کی مدد کرتا ہے۔

فرانس حماس کی مدد کرتا ہے: نیتن یاہو 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے 3 گھنٹے طویل ٹی وی انٹرویو میں فلسطینی ریاست کے حوالے سے فرانسیسی صدر کی جانب سے لیے جانے والے اقدامات کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس چاہتا ہے کہ اسرائیل سرنڈر کردے بجائے اس کے مغربی جمہوری کیمپ میں ہوتے ہوئے ہمارا ساتھ دے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہم نہ رکیں گے نہ ہتھیار ڈالیں گے۔ فرانسیسی صدر میکرون کے اس بیان پر بھی سیخ پا تھے جس میں انہوں نے یورپی ممالک کو غزہ کے حوالے سے انسانی حقوق کے معاملے پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں لگانے کا مشورہ دیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب غزہ کے حوالے مارچ سے شروع ہونے والے سیز فائر معاہدے کے ساتھ غزہ محاصرہ جاری ہے جہاں کی آبادی کو  غذہ اور دوائیں پہنچانے کی اجازت بھی اسرائیل کی جانب سے نہیں دی جارہی۔

اسرائیل اور بھارت مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں، خواجہ آصف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button