جرم و سزا

لاہور:پولیس کے ہاتھ تاجر کا اغواء اور تشدد

لاہور: پولیس بے لگام کنٹرول سے باہر، پولیس اہلکاروں نے سندھ کے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے بھتہ لے لیا۔

لاہور:پولیس کے ہاتھ تاجر کا اغواء اور تشدد

29 اپریل کی رات ایبٹ روڈ پر ناکہ لگائے قلعہ گجر سنگھ پولیس کی محافظ فورس کے 5 باوردی اہلکاروں نے سکھر سے آئے تاجر مشتاق احمد کو گن پوائنٹ پر روکا اور اغواء کر کے ویرانے میں لے گئے۔ تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ 2 باوردی اہلکار تاجر مشتاق احمد کو اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ نیلا گنبد انارکلی پہنچ کر اہلکار بینک کے باہر کھڑے ہوگئے اور تاجر نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی۔ رقم لینے کے بعد تاجر کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ تاجر کی درخواست پر تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے محافظ فورس کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کراچی: برطرف پولیس اہلکار ڈاکو بننے لگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button