جرم و سزا

ملتان: حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا

ملتان میں سسرالیوں نے حاملہ بہو کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

ملتان: حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا

پولیس ذرائع کے مطابق نیو سینٹرل جیل کے علاقہ میں خاتون کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ گھر میں اکثر جھگڑے رہتے تھے، خاتون 5 ماہ کی حاملہ تھی۔ خاتون کے خاوند کی جانب سے خودکشی کی اطلاع دی گئی جبکہ خاتون کے والد نے پولیس کو سسرالیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو سسرالیوں نے قتل کیا ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی اور بچوں کو زندہ جلادیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button