بین الاقوامی
ٹیرف جنگ:امریکہ کا چین سے رابطہ
امریکی حکام ٹیرف معاملے پر بات چیت کے لیے چینی ہم منصبوں سے رابطہ کرنے لگے۔

ٹیرف جنگ:امریکہ کا چین سے رابطہ
چینی میڈیا کے مطابق امریکہ چین سے بات کرنے کے لیے رابطہ کر رہا ہے۔ ایک مذاکراتی نقطہ نظر سے امریکہ اس وقت زیادہ بے چین فریق ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مختلف دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ جب کہ امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ چین نے مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ امریکی صدر کے دعوے کی چین سختی سے تردید کرچکا ہے۔ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹیرف معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے۔