بین الاقوامی
UNO: پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مظاہرہ کریں
UNO پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے اور بات چیت کو فروغ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

UNO: پاکستان بھارت کشیدگی میں کمی اور تحمل کا مظاہرہ کریں
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے کہا انتونیو گوتریس پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکریٹری جنرل یو این بھارت اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا شکار ہیں. وہ دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی سے گریز کی پر زور اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی مشکل معاملات بھی معنی خیز اور تعمیری مذاکرات سے پُرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں۔