بین الاقوامی
پہلگام:بھارتی سازش قرار دینے پر رکن اسمبلی گرفتار
پہلگام حملے کو بھارتی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔

پہلگام:بھارتی سازش قرار دینے پر رکن اسمبلی گرفتار
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ آسام ہیمنت بسوا سرما نے امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ امین الاسلام آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن ہیں۔ انہوں نے فروری 2019 کے پلوامہ حملے اور پہلگام واقعے کو حکومت کی سازش قرار دیا۔ ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔ وزیر اعلیٰ آسام ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست میں بالواسطہ طور پر پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا