بین الاقوامی

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے نقصان کی فوری طور پر اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button