بین الاقوامی
امریکہ: تعلیمی اداروں کی ٹرمپ پالیسیوں کی مذمت
امریکہ کی تقریباً 100 یونیورسٹیز، کالجز سمیت تعلیمی اداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی مشترکہ بیان میں مذمت کی ہے۔

امریکہ: تعلیمی اداروں کی ٹرمپ پالیسیوں کی مذمت
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی اکیڈمک لیڈرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی مداخلت اب امریکی اعلیٰ تعلیم کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ تعمیری اصلاحات کے لیے تیار ہیں۔ حکومت کی جائز نگرانی کی مخالفت نہیں کرتے۔ امریکی اکیڈمک لیڈرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان پر پرنسٹن، براؤن، یونی ورسٹی آف ہوائی، کنیکٹی کٹ کالج اور دیگر یونی ورسٹیز و کالجز کے صدور کے دستخط ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے اس مشترکہ بیان پر ردِعمل دینے سے گریز کیا ہے۔