بین الاقوامی
غزہ میں غزائی قلت اور اسرائیلی حملے جاری
غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور حملوں کی وجہ سے بھوک کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

غزہ میں غزائی قلت اور اسرائیلی حملے جاری
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زیادہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب بازاروں میں خوراک کی شدید کمی ہے، جس سے لوگوں میں غذائی کمزوری عام ہوتی جا رہی ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں 5 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔