جرم و سزا
کراچی:مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

کراچی:مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے۔ کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے، انہوں نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔ بچی کی لاش ناقابل شناخت تھی جسے بہن نے بالوں سے پہچانا۔ بچی سچل کے علاقے سکندر گوٹھ کی رہائشی اور منگل سےلاپتہ تھی۔ پولیس نے کہا کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔