بین الاقوامی
روس:یوکرائن پر میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 34 افراد ہلاک، 117 زخمی ہو گئے۔

روس:یوکرائن پر میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2 روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔