کھیل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرادیا
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹرز نے بابر اعظم کیلئے انکا فیصلہ غلط ثابت کردیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز کا ہندسہ بورڈ پر سجادیا۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن 53 اور حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 21 اور کوسال مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزاری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ لی۔