جرم و سزا
کوئٹہ: پولیس وین پر حملہ، 3 اہلکار شہید
کوئٹہ کے نیو سریاب تھانے کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

کوئٹہ: پولیس وین پر حملہ، 3 اہلکار شہید
پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوئے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں۔ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔