بین الاقوامی

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

تائیوان کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تائیوان میں 5.0 شدت کا زلزلہ

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ تقریباً 70 کلو میٹر کی گہرائی میں تائی پے کے قریب یلان کاؤنٹی میں آیا ہے۔

یلان فائر حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس سے قبل تائیوان میں آخری بڑا زلزلہ اپریل 2024ء میں آیا تھا۔ جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تائیوانی حکام کے مطابق گزشتہ برس اپریل میں آنے والا مہلک زلزلہ 25 سال میں سب سے زیادہ طاقت ور تھا۔ جس سے تقریباً 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ہوالین کے آس پاس کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

تبت: 7.1 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button