بین الاقوامی
امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کا دورہ پاکستان
امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کا دورہ پاکستان
ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک مئیر وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکا کے مختلف اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل وفد 8 سے 10 اپریل تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ یاد رہے حالیہ دنوں گانگرس کے اراکین اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے وہاں کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر پاک امریکا انسداد دہشتگردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔