بین الاقوامی

گرفتاری کی دھمکی پھر بھی نیتن یاہو ہنگری پہنچ گئے

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو اہلیہ کے ہمراہ آج بروز جمعرات ہنگری پہنچے گئے۔

گرفتاری کی دھمکی پھر بھی نیتن یاہو ہنگری پہنچ گئے

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اس ہفتے اپنے ملک آنے کی دعوت دی تھی۔ ہنگری پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔  وزیرِ دفاع نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ ہم اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بوڈاپیسٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہنگری کے وزیرِ اعظم کی جانب سے اسرائیلی ہم منصب کو دورے کی دعوت اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کا دورۂ ہنگری بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے وارنٹِ گرفتاری کی خلاف ورزی ہے۔

نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں جنگی جرائم کے سلسلے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button