بین الاقوامی
غزہ: اقوامِ متحدہ پناہ گزین کیمپ صہونی پر حملہ، 80 شہید
اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ، بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کو شہید کردیا گیا۔

غزہ: اقوامِ متحدہ پناہ گزین کیمپ صہونی پر حملہ، 80 شہید
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔
اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر بھی فضائی حملے کیے۔ شامی صوبے دارالحکومت میں صہیونی حملوں میں 11 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ لبنان میں اسرائیلی حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔