بین الاقوامی

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا جیگوار جنگی طیارہ گجرات کے جام نگر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

بھارتی میڈیا کے مطابق گرنے بعد طیارے میں آگ لگ گئی. حادثے کی جگہ جام نگر شہر سے 12 کلومیٹر دور سووردہ گاؤں میں ہے۔ بھارتی فضائیہ کے حکام کے مطابق یہ دو نشستوں والا جیگوار طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے جن میں لڑاکا طیارہ جیگوار شامل تھا. نومبر 2024 میں بھارتی مگ 29 لڑاکا طیارہ اترپردیش کے قریب تباہ ہوا تھا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کے حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں. مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے۔

بھارتی جنگی جہاز گر کر تباہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button