قومی خبریں
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 16 خوارج کو ہلاک کردیا۔

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،16 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کیلی میں خوارج نے دراندازی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ 22 اور 23 مارچ کی شب خوارج نے پاکستان اور افغانستان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔ جس میں 16 خوارج مارے گئے۔ کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان عبوری حکومت دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔ کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 13دہشتگرد ہلاک