قومی خبریں
بجلی1.71فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست
وفاقی حکومت نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی۔

بجلی1.71فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست
بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی۔ کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔ اطلاق اپریل تا جون 2025ء کے لیے کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت اس عرصے کے لیے 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی۔