قومی خبریں

افغان دہشت گرد تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں: اسحاق ڈار

وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کا افغان سر زمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

افغان دہشت گرد تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں: اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس میں  تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امن اور بات چیت آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں مشکلات کے باوجود پاکستان نے ذمے داری سے کام جاری رکھا، لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔  اکتوبر  2024ء میں کرتارپور راہداری معاہدے کی مزید 5 سال کے لیے تجدید کی گئی۔

دشمن پاکستان ڈیفالٹ دیکھنا چاہتا ہے:اسحاق ڈار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button