قومی خبریں

جنوبی وزیرستان: 3 شاہراہوں پر کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک 3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

جنوبی وزیرستان: 3 شاہراہوں پر کرفیو نافذ

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو کے سبب عزیز آباد چوک سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، لدھا سے مکین تک بھی سڑک کرفیو کے سبب بند رہے گی۔ بی بی راغزئی سے جنڈولہ تک بھی کرفیو نافذ رہے گا جس کی وجہ سے سڑک بند ہے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں رزمک سب ڈویژن میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، شندُوری نواز پُل سے میلوگئی پُل پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل دُوسَلی میں گڑدائی اور خارسین تک بھی کرفیو کی وجہ سے سڑک بند ہے۔

جنوبی وزیرستان: مسجد میں دھماکا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button