قومی خبریں

باجوڑ:انسدادپولیو ٹیم پرفائرنگ،2افراد جاں بحق

، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس،شہداء کے لیے دعائے مغفرت

51 / 100 SEO Score

انسداد پولیو ٹیمباجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا، شرپسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button