قومی خبریں
عدالتی عملہ رشوت مانگتا ہے، جسٹس بابر ستار کا خط
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے سائلین کی شکایت پر انکوائری کیلئے خط لکھ دیا۔

عدالتی عملہ رشوت مانگتا ہے، جسٹس بابر ستار کا خط
جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر رجسٹرار کو خط لکھا گیا۔ کہا گیا ہے کہ ٹرانسفر ہوکر آئے عملہ کی سائلین سے رشوت لینےکی شکایات ہیں۔ خط کی نقول تمام ججز کے سیکریٹریز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ خط قائم مقام چیف جسٹس کے آفس کو موصول ہوگیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کے سیکریٹری نے خط کے موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ لکھا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تباہ کن پریکٹس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ سائلین سے رقم لینے والے عملے کے خلاف انکوائری کرکے برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔ رجسٹرار آفس دو ہفتے کی فوٹیج نکال کر دیکھ سکتا ہے کہ عملہ رشوت لے رہا ہے، اگر ایسے مطالبات کی رپورٹس درست ثابت ہوں تو ملوث اسٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔