قومی خبریں
پی ٹی آئی سے لڑوانے کی کوشش کی گئی،مولانا
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی کھیل کھیلے گئے، اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش کی گئی۔

پی ٹی آئی سے لڑوانے کی کوشش کی گئی،مولانا مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں۔ عوام کی تائید سے محروم حکومتوں پر قوم کا اعتماد نہیں ہوتا۔ ڈمی حکومت کے نمائندے عوام کے سامنے نہیں جا سکتے۔ بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں کیا ہم نے کبھی سوچنا ہے۔ پیکا قانون کے خلاف صحافیوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ عوام نے قطار میں کھڑے ہو کر دکھاوے کیلئے ووٹ دینا ہوتا ہے۔ جس نے باکس کھولنا ہوتا ہے اس کی مرضی ہے کیا برآمد کرتا ہے۔ ہم طاقت کے آگے مرعوب نہیں ہوں گے۔ سیاست دانوں کو ملک کے نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔