
ڈی آئی خان: بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد
تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں قتل سے پہلے بچے سے بدفعلی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد اور سانس گھٹنے سے بچے کی موت ہوئی، ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ روز سحری میں بچے کی لاش مرکزی عیدگاہ کی دیوار سے ملی تھی۔