قومی خبریں

سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: چیف جسٹس 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ لگانے جاؤں گا، وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: چیف جسٹس 

پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ جینٹل مین بن کر آئیں، میں کیوں ججز ٹرانسفر پر راضی ہوا؟

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججز کے ٹرانسفر آئین کے تحت ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بلوچی بولنے والا اور ایک سندھی بولنے والا جج آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق پورے ملک کا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے، مزید ججز بھی دیگر صوبوں سے آنے چاہئیں، کوشش کر بھی رہا ہوں اور مزید بھی کروں گا، تمام ججز سے گپ شپ لگاؤں گا۔

انصاف ترجیح ہے بینچ اور بار کا مضبوط تعلق ضروری، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر اور سینیارٹی کے ایشو کو الگ الگ دیکھیں، ٹرانسفر کا معاملہ خوشی کی بات ہے، یہ محض ایک ماربل کی سفید عمارت نہیں، جب ہم دور دراز علاقوں میں جاتے ہیں تو وہاں کے جج سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button