علاقائی

چیئرمین کسان اتحاد: اے پی سی میں شرکت و حمایت کا اعلان

چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں وفد کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری سے ملاقات،گندم بحران اور حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف 7 اپریل کو لاہور میں ہونے والی '' آل پارٹیز کانفرنس " میں شرکت اور تعاون و حمایت کا اعلان کیا

چیئرمین کسان اتحاد: اے پی سی میں شرکت و حمایت کا اعلان

لاہور: کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری کے ساتھ کسانوں کے ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد جاوید قصوری نے کہا کہ کسان اتحاد کے وفد کو منصورہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ جماعت اسلامی ماضی کی طرح اب بھی کسانوں کے ایشوز پر اپنی آواز بھرپور طریقے سے بلند کر رہی ہے۔ 7 اپریل کو لاہور میں جماعت اسلامی نے آل پارٹیز کانفرنس رکھی ہے جس میں سیاسی جماعتوں اور کسان تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کسان اتحاد کو بھی ہم نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے انھوں نے قبول کر لیا ہے۔ انشاء اللہ 7 اپریل کی آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل دے گی۔ انہوں نے کہا جماعت کسانوں کو ریلیف دلانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ۔ پنجاب حکومت کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے۔ گزشتہ سال بھی اپنی اعلان کی گئی سرکاری قیمت پر کسانوں سے گندم نہیں خریدی تھی اب اس سال بھی یہی ظلم کسانوں پر کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب اس سال 4 ہزار روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کرے۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کسانوں کے ایشوز پر آواز اٹھانے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت اور تعاون و حمایت کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں پر ظلم کر رہی ہے ۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی جائز قیمت نہیں دی جارہی۔

لاہور: حکومت گندم کی قیمت 4 ہزار مقرر کرئے، جاوید قصوری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button