لونگ کا تیل۔۔۔۔۔۔۔تاریخی اہمیت کا حامل
بڑھاپے کے اثرات کو ختم اور شہوت میں اضافہ کے لیے اکثیر

لونگ اور لونگ کا تیل گرم مصالحہ کا اہم جز جو کھانوں کو خوشبو اور رعنائی بخشتا ہے انسانی صحت کے لئے بڑا ہی کار آمد اور مفید سمجھا جاتا ہے۔ لونگ تاریخی حقیقت ہے جو اپنے تصدق کی وجہ سے آج پوری دنیا کے لئے قابل احترام ہو چکی ہے۔صدیوں پہلے انڈونیشیا میں کاشت کیا جانے والالونگ آج پوری دنیا میں ایک مصالحہ اور جڑی بوٹی کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔لونگ کا تیل طبی لحاظ سے بے شمار فوائد کا حامل ہے۔یہ بیک وقت بیکٹریا مخالف،اینٹی فنگس، جراثیم کش،موذی امراض کے تدراک کا حامل، شہوت میں اضافہ او ر آپ کے مزاج کو حوصلہ مند ی بخشتاہے۔اس کے علاوہ بھی لونگ صحت کے بیشتر معاملات میں انسانی سباؤ کے کام آتی ہے۔مثلاًسب جانتے ہیں دانت کے درد میں لونگ ایک اکثیر ہے۔علاوہ ازیں،مزاج اور طبیعت کی بحالی،سر درد، کھانسی، دمہ،تناؤ اور پریشانی سے نجات کے ساتھ ساتھ خون سے فاسد مادوں کے اخراج کے لئے بھی لونگ کام میں آتا ہے۔
لونگ ایک سرسبز درخت پر کھلنے والے غنچہ کا حصہ ہوتے ہیں جو کہ عام طور پر شروع سے ہی دواؤں میں استعما ل ہوتے آئے ہیں۔لونگ جسے لاطینی میں کلوو کہا جاتا ہے،دراصل ایک کیل یا کلی کی مانند دکھتا ہے۔لونگ ابتداء میں چینی اور ہندوستانی تہذیب کا حصہ تھا،جسے حکماء اور عوام کی کثیر تعداد بڑے پیمانہ پر استعمال کرتی تھی۔ بعد ازاں اس جڑی بوٹی کا استعمال یورپ سمیت دنیا بھر میں عام ہوگیا۔ ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران لونگ چینی و ہندوستانی کھانوں میں استعمال ہونے لگا۔ لونگ درحقیقت غذائیت اور توانائی سے بھر پور خدا کی نعمت ہے، جس میں بڑی مقدار میں کیلشیم، ہائیڈروکلورک ایسڈ،پوٹاشیم،فاسفورس،آئرن،سوڈیم، وٹامن ”ا ے“ا ور”سی“ شامل ہوتے ہیں۔
لونگ کے تیل کے فوائد
چونکہ لونگ جراثیم کش اثرات کا حامل ہے، اس لئے لونگ کا تیل انفکشن، زخم،کٹ،پاؤں کی گلی ہوئی انگلیوں اور حصوں کے لئے، چوٹ کے نشانات،ان کے خاتمہ،جسمانی جلن اور دیگر زخموں میں نہایت مفید ہے۔لونگ کاتیل کیڑے کے کاٹے پر لگانے سے بھی افاقہ دیتا ہے۔ عام طور پر لونگ کاتیل قدرتی طور پر فوائد کے لحاظ سے بہت فائدہ مند ہے۔یہ عام طور پر گاڑھے پن کا حامل ہونے کے بجائے کافی پتلا ہوتا ہے۔
دانتوں کی صحت کے لئے کلوو آئل کا استعمال
سب جانتے ہیں کہ لونگ دانتوں کے درد میں افاقہ کے لئے بہت فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ یہ مسوڑھوں کی صحت،دانتوں کی حفاظت اور منہ کے السر سے بھی بچاتاہے۔قدیم دور میں لونگ کاتیل دندان سازی میں بھی استعمال ہوتا رہاہے۔لونگ کاتیل گلے کے گارگلینگ کے درد میں بھی کافی فائدہ مند ہے۔لونگ کاتیل ہمارے منہ کی ناخوشگوار بو کے خاتمہ میں بھی کار آمد ہے۔یہ ہمارے دانتوں پر جمی پیلاہٹ کے خلاف بھی کام کرتا ہے۔ بلکہ ہندوستان میں تو بعض جگہ یہ روایت ہے کہ لوگ سونے سے پہلے روئی کے پھوئے کو آخری دانت کے نیچے دبا کرکیویٹیز کے خاتمہ کی تدبیر کرتے تھے۔اس تدبیر سے دانتوں کی پیلاہٹ چند دنوں میں ختم ہوجاتی ہے۔لونگ کا تیل عام طور پر بہت سی دانتوں کی ادویات،ٹوتھ پاؤڈر اور پیسٹ میں استعمال ہوتا ہے۔کوشش کرنی چاہئے کہ کلوو آئل پر مشتمل ڈینٹل پروڈکٹ کا استعمال ممکن بنائیں۔دندان ساز عام طور پر کلوو آئل کو زنک کے ساتھ ملاکر روٹ کینال کے لئے استعمال کرتے ہیں۔لونگ کاتیل ایک تیز ترین تا ثیر کا حامل ہے،جس کے استعمال میں زراسی بے احتیاطی منہ کے اندرونی حصوں کو جلانے کا باعث بن سکتی ہے۔
لونگ کاتیل اور جلد کا حفاظتی نسخہ
لونگ کے تیل کا اکثرجلد کے طبیبوں کی جانب سے کیل مہاسوں کے خاتمہ کے لئے استعمال کا مشوریہ دیا جاتا ہے۔کلوو آئل صاف اور خشک جلد پر استعمال کیا جاتا ہے، جس سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔لونگ کے تیل کے چہرے پر استعمال سے بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی چھپایا جا سکتا ہے، جھریاں ختم کرنے،ڈھلکتی جلد کو سنبھالا دینے اور آنکھوں کو روشن و چمک دار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو پھر سے جوان کر سکتا ہے۔
لونگ کا تیل اور نظام مدافعت
لونگ کے تیل کااستعمال ہماری جسمانی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کوفعال رکھتا ہے۔اس تیل میں موذی خصوصیات کے حامل امراض کے خلاف قوت مدافعت موجود ہوتی ہے،یہ دل کی بعض بیماریوں اور کینسر کے امراض میں شفایابی کا سبب بھی بنتا ہے۔
دباؤ اور تناؤ کے مقابل لونگ کے تیل کا استعمال
یہ تیل قدرتی طور پر دباؤ سے نجات کے کام بھی آتا ہے، اس کا کیا گیا مساج آپ کو رفتہ رفتہ پریشان خیالی سے نجات دیتا اور پرسکون بخشتا ہے۔تیل سے سر کی مالش کئے جانے پر دباؤ اور پریشانی سے نکلنے کے حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہوتے ہیں۔لونگ کاتیل بے خوابی کے ڈسے ہوئے لوگوں کو چین کی نیند بھی سلاتا ہے۔ تیل کامساج حیرت انگیز طور پر یادداشت کے تباہ ہوتے نظام کوبھی سنبھالا دیتا اور مایوسی پریشانی کو بھی دور بھگاتا ہے۔
سردرد اور لونگ کاتیل
جب کبھی سر کے شدید درد کاشکار ہوں تو تجربہ کیجئے گا کہ لونگ کے تیل میں نمک ملاپیسٹ سر پر لگانے سے کتنی ٹھنڈک اور تمانیت کا احساس ملتا ہے۔بہت سے اجزا ء کی شمولیت کے سبب لونگ کا تیل سوزش کے خاتمہ کے لئے بہترین ہے۔ کلوو آئل ہمیشہ سے ایک درد کش کے طور پر بھی کام کرتا رہا ہے،خواہ جسم کا کوئی بھی حصہ ہو، خصوصاًجوڑوں کے درد کے لئے اس سے کئے جانے والے مساج کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
نظام تنفس کے مسائل اور لونگ کا تیل
لونگ کے تیل کی ایک خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سوزش کے خاتمہ کے کام بھی آتا ہے، اس کے متواتر استعمال سے سانس کی نالیوں کو صاف رکھا جاسکتا ہے۔تیل کے استعمال سے نظام تنفس سے جڑے بہت سے مسائل مثلاً، نزلہ،کھانسی،زکام اور دمہ و سانس کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔