نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاو کی رہائشگاہ پہنچے، آفتاب احمد خان شیر پاونے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا۔
محسن نقوی کی آفتاب احمد خان شیر پاوسے ملاقات میں باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آفتاب احمد خان شیرپاوکو خیبرپختونخوا خصوصاً کرم میں پائیدار امن کے لئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب احمد خان شیر پاو بزرگ سیاستدان ہیں، خیبرپختونخوا میں آفتاب احمد خان شیر پاوکی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصاً کرم میں قیام امن کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ کرم ایجنسی ایشو پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، یہ بہت حساس معاملہ ہے۔
0 3 1 minute read