ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
الائنس نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ محکمۂ صحت میں کنٹریکٹ و ایڈہاک بھرتیوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔