پاکستان

کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گجرات سے گرفتار

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم محمد سلیمان کے خلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے سال 2023 میں مقدمات درج کئے تھے، ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پرکروڑوں روپے ہتھیائے ہیں، ملزم نے 7 متاثرین سے فی کس 24 لاکھ روپے وصول کئے تھے، ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا براستہ مصر اور دبئی بھجوایا۔
متاثرین کو لیبیا میں موجود سیف ہاو¿سز میں نہایت برے حالات میں رکھا گیا تھا، بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی، کشتی حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے تھے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب بھی کشتی الٹنے کے بعد کم از کم 5 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جبکہ کئی لاپتا ہوگئے تھے۔
اس سے قبل، ترجمان دفتر خارجہ نے یونان کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button