پاکستان

یونان: لاپتا درجنوں پاکستانیوں کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، پاکستانی سفیر

کشتی میں 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے جو نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے؛ عامرآفتاب قریشی کی پریس کانفرنس

یونان میں پاکستان کے سفیر عامر آفتاب قریشی نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کشتی حادثے میں ڈوبنے والے درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کشتی حادثے میں اب تک 4 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، کشتی میں 80 سے زائد پاکستانی سوار تھے جو نامعلوم جگہ پر ہزاروں فٹ گہرے سمندر میں ڈوب گئے، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، تاہم لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں کم ہیں۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ لیبیا سے غیرقانونی طریقے سے جانے والی 5 کشتیوں پر پاکستانی سوار تھے، کشتی میں پہلے شگاف پڑا جس کے بعد پھر وہ ڈوب گئی، جاں بحق شہریوں کی میتیں سرکاری اخراجات پر پاکستان روانہ کی جائیں گی، میتوں کو واپس پاکستان بھیجنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں یونانی حکام سے رابطے میں ہیں، اس کے علاوہ زندہ بچنے والوں کو بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button