قومی خبریں

عمران خان کی ہدایت پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں، فیصل چوہدری

وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں۔

عمران خان کی ہدایت پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم پاکستانی عدالتی نظام پر حملہ ہے۔ موجودہ حکومت کا مفاد اور ملکی مفاد متضاد ہے۔ ایس او پیز کے تحت عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوئی۔ عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطوط پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں رول آف لاء کو ختم کردیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں کرنے کے بجائے پی ٹی آئی والوں کے پیچھے پڑے ہیں۔ فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹرائل کنٹرولڈ ماحول میں کیا جارہا ہے۔۔ ہم نے عمران خان کا ٹرائل کھلی عدالت میں کروانے کی درخواست دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان: عمران خان کے خط پر ریمارکس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button