بین الاقوامیتازہ ترین

جنگی اثرات کورونا سے بڑھ کر ہیں: سعودی وزیرِ خزانہ

سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والی صورتِ حال کے اثرات کورونا سے بھی بڑھ کر ہیں۔

85 / 100 SEO Score

جنگی اثراتجنگی اثرات کورونا سے بڑھ کر ہیں: سعودی وزیرِ خزانہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِخزانہ محمد الجدعان نے امریکا کے شہر میامی میں فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی اثرات نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سپلائی چین میں شدید تعطل پیدا ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے اس کے عالمی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت نے 50 برسوں میں پائپ لائن انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی۔

انہوں نے کہا کہ  تیل، گیس، کھاد اور دیگر کلیدی شعبوں کی منڈیوں پر جنگی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔

جنگی اثراتسعودی وزیرِخزانہ نے مزید کہا ہے کہ سرمایہ کار استحکام، یقین دہانی، ترقی کے امکانات اور رسک کے مطابق منافع کو ترجیح دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی معیشت سرمایہ کاری کے لیے پرکشش حیثیت رکھتی ہے۔

محمد الجدعان نے یہ بھی کہا ہے کہ حالات نے ثابت کیا کہ خلیجی ممالک باہمی تعاون کے ذریعے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو چکے ہیں اور اس اشتراکِ عمل نے ریئل اسٹیٹ، ٹیکنالوجی، دفاع اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

ابوظبی میں میزائل کے ملبے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

جنگی اثرات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button