جنگ جلد ختم، ایران تنازع ہفتوں میں نمٹانے کی خواہش
امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جلد ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کو آئندہ 4 سے 6 ہفتوں میں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

جنگ جلد ختم، ایران تنازع ہفتوں میں نمٹانے کی خواہش
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے قریبی مشیروں کو بتایا کہ جنگ کو طویل نہیں کرنا چاہتا اور میرے خیال میں یہ تنازع اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور جلد ختم ہو جائے گا۔
اسی تناظر میں وائٹ ہاؤس نے مئی میں بیجنگ میں چینی صدر کے ساتھ مجوزہ سمٹ بھی اس امید پر طے کی ہے کہ جنگ اس سے قبل ختم ہو جائے گی۔
اخبار کے مطابق ٹرمپ کی توجہ بعض اوقات دیگر سیاسی امور، جیسے وسط مدتی انتخابات اور امیگریشن پالیسی پر بھی منتقل ہو جاتی ہے، جبکہ انہوں نے اپنے ایک قریبی ساتھی سے کہا کہ جنگ ان کی دیگر ترجیحات سے توجہ ہٹا رہی ہے۔
قریبی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اگلے بڑے چیلنجز کی طرف بڑھنے کے خواہش مند ہیں، جبکہ کچھ اتحادیوں کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے خاتمے پر بھی توجہ دے سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا ایک طرف مزید مذاکرات کے لیے تیار ہے، تو دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں اضافی فوج بھیج کر دباؤ بھی بڑھا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ ایرانی تیل تک امریکی رسائی کو بھی ایک ممکنہ شرط کے طور پر زیرِ غور لائے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی عملی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔
باب المندب بند کر دیں گے: ایران کی دھمکی – MASHRIQ URDU









