بلدیاتی نمائندوں کو اڈیالا جیل کے قریب ناکے پر روک دیا گیا تھا جس پر بلدیاتی نمائندوں نے اڈیالہ روڈ دہاگل کے مقام پر احتجاج کیا اور علی امین گنڈاپور کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے 3 سال سے ہمارے فنڈ روکے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو خط بھی لکھے، آج ان کے سامنے احتجاج کرنے آئے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ سال 2022ء میں صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ پاس کرایا، ترمیمی ایکٹ کے ذریعے منتخب نمائندوں کے اختیارات ختم کر دیے گئے۔