بین الاقوامی
کرسمس ٹری جلائے جانے پر شام میں مظاہرے، حکومت کا سخت کارروائی کا حکم
شام کے شہر حماہ میں نامعلوم افراد نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی

||Mashriq Urdu||
کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے کے خلاف مسیحی افراد نے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔
شام میں ھیت التحریر الشام کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ کرسمس ٹری کو نقصان پہنچانے میں غیر ملکی جنگجو ملوث ہیں۔
مسیحی مذہبی شخصیات کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ کرسمس ٹری کو ٹھیک کر کے صبح تک روشن کر دیا جائے گا۔