بین الاقوامی

بنگلا دیش: انتخابات کے سرکاری نتائج میں بھی بی این پی کامیاب

بنگلا دیش کی جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی 13 ویں پارلیمانی انتخابات جیت گئی۔

83 / 100 SEO Score

بنگلا دیشبنگلا دیش: انتخابات کے سرکاری نتائج میں بھی بی این پی کامیاب

بنگلا دیشی الیکشن کمیشن نے 297 نشستوں کے باضابطہ نتائج جاری کر دیے۔

بنگلادیشی سینئر سیکریٹری الیکشن کمیشن اختر احمد کے مطابق بی این پی  اتحاد  نے 212 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں 11 جماعتی اتحاد 77 نشستوں پر کامیاب ہوا۔

اسلامی انڈولن بنگلادیش نے ایک نشست اور آزاد امیدوار 7 نشستوں پر کامیاب رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 12 فروری کو ہونے والے ریفرنڈم میں 60.26 فیصد ووٹرز نے ریفرنڈم کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دیگر 2 نشستوں کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں قومی انتخابات کے لیے 299 نشستوں اور ریفرنڈم پر ووٹنگ ہوئی، ریٹرننگ افسران کو 11 لاکھ 43 ہزار 845 پوسٹل ووٹ موصول ہوئے، پوسٹل ووٹز ایپ کے ذریعے لیے گئے۔

بیرونِ ملک موجود 4 لاکھ 95ہزار 551 اور بنگلادیش میں موجود 6 لاکھ 48 ہزار 294 ووٹرز کے پوسٹل ووٹ موصول ہوئے، پوسٹل ووٹنگ کے لیے بنگلادیش میں اور بیرونِ ملک موجود ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکا نے اسرائیل کو ہیمر بم فراہم کیے: حافظ نعیم الرحمٰن

بنگلا دیش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button