بین الاقوامی

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایپسٹین فائلز پر خاموشی توڑ دی

برطانوی شاہی جوڑے پرنس اور پرنسس آف ویلز نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی جاری ہونے والی متنازع دستاویزات پر خاموشی توڑتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

83 / 100 SEO Score

پرنس ولیمپرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایپسٹین فائلز پر خاموشی توڑ دی

کینسنگٹن پیلس نے بالآخر جیفری ایپسٹین سے جڑے جاری تنازع پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا۔

گزشتہ روز پرنس اور پرنسس آف ویلز کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ شہزادہ اور شہزادی ایپسٹین کی جاری ہونے والی دستاویزات میں ہونے والے انکشافات پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔

ترجمان کے مطابق ان کی تمام تر ہمدردیاں اور توجہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پرنس ولیم سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب مستقبل کے بادشاہ اور ملکہ نے ایپسٹین اسکینڈل پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔

پرنس اینڈریو کے جنسی مجرم سے تعلقات کے باعث یہ معاملہ شاہی خاندان تک جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پرنس اینڈریو سے شاہی اعزازات واپس واپس لے لیے گئے تھے، اب ایپسٹین فائلز کے جاری ہونے کے بعد ان کے ایپسٹین سے تعلقات بھی سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وہ متعدد الزامات کی زد میں آ چکے ہیں۔

شاہ چارلس کے بھائی پرنس اینڈریو پر لگنے والے نئے الزامات میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ انہوں نے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے طور پر اپنے کردار کے دوران حساس معلومات اپنے متنازع دوست کے ساتھ شیئر کیں، جبکہ ان پر ایپسٹین کی فراہم کردہ خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

جنسی اسکینڈل: ٹرمپ معافی کا اعلان کریں, گواہی کو تیار ہوں، گزلین میکسویل

پرنس ولیم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button