کھیل

بگ بیش لیگ:شاہین شاہ انجری کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ کا وطن واپس بلانے کا فیصلہ

63 / 100 SEO Score

شاہین شاہ بگ بیش لیگ: شاہین شاہ انجری کا شکار ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا وطن واپس بلانے کا فیصلہ،بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی برسبین ہیٹ نے تصدیق کردی ہے۔برسبین ہیٹ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button